حیدرآباد 11 جون ( پی ٹی آئی ) جنوب مغربی مانسون آج تلنگانہ کے بیشتر حصوں تک پہونچ چکا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی وار آئندہ تین دن کے دوران کچھ مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون کے تلنگانہ کے مابقی علاقوں تک پہونچنے کیلئے بھی حالات سازگار ہیں اور یہ آئندہ 48 گھنٹوں میں پیشرفت کر جائیگا ۔ تلنگانہ میں آئندہ تین دن کے تعلق سے پیش قیاسی کی گئی ہے کہ کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے اور کچھ مقامات پر انتہائی تیز بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ تین دن کے دوران الگ الگ مقامات پر بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محبوب آباد ضلع ڈورناکل میں 14 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔