حیدرآباد 6 اکتوبر (سیاست نیوز) جنگاؤں ضلع میں شدید بارش کے دوران بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ وردنا پیٹ منڈل میں دسہرہ کا تہوار خوشی کے بجائے غم کے ماحول میں تبدیل ہوگیا۔ مہلوکین کی 22 سالہ این شیوا کرشنا ، 23 سالہ سائی کمار اور 22 سالہ ایم سامبا راجو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ پولیس کے مطابق بارش کے دوران یہ نوجوان ایک جھاڑ کے نیچے موجود تھے کہ اچانک بجلی گر پڑی۔ تین نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل منتقل کیا گیا۔ محبوب آباد ضلع کے گارلا موضع میں بجلی گرنے سے تین افراد بری طرح جھلس گئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ ر