جواد ظریف کے استعفیٰ کے بارے میں وضاحت ، عہدہ پر بحال

   

تہران ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر خارجہ گذشتہ ماہ صرف اسی لئے اپنے عہدہ سے مستعفی ہوناچاہتے تھے کہ انہیں شام کے صدر بشارالاسد کے غیرمعلنہ دورہ کے بارے میں لاعلم رکھا گیا تھا ۔ بہرحال ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے استعفیٰ کو نامنظور کردیا تھا اور اس طرح انہوں نے جواد ظریف کے ذریعہ عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر بات چیت کی زبردست تائید کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جواد ظریف اپنے عہدہ پر بحال ہوگئے ۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کے روز ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ جواد ظریف کے ساتھ تال میل کو قائم نہیں رکھا جارہا ہے اور اگر تال میل کا فقدان ہو تو صورتحال بحران کا شکار ہوسکتی ہے ۔ شام کے صدر بشارالاسد کا سپریم قائد آیت اللہ خامنہ ای ، صدر حسن روحانی اور جنرل قاسم سلیمان نے پُرتپاک خیرمقدم کیا تھا ۔