جوالہ گٹہ اور تمل ایکٹر وشنووشال کی ڈیٹنگ

   

فلموں اور کھیل کا ہمیشہ خاص رشتہ رہا ہے۔ اسی فہرست میں ایک اور نیا نام جڑنے والا ہے۔ ایک بار پھر ایسے ہی ایک جوڑے کا خلاصہ ہوا ہے۔ بیٹمنٹن اسٹار جوالہ گٹہ تمل ایکٹر وشنو وشال کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ وشنووشال نے جوالہ کے ساتھ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیر کی ہے۔ وشنو اس وقت سرخیوں میں آئے تھے تب انہوں نے اپنی بیوی کو شادی کے 9 سال بعد طلاق دیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ بیوی کو طلاق کے بعد وشنو نے جوالہ گٹہ کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا۔ وشنو نے ٹوئٹر پر جوالہ کے ساتھ فوٹو شیر کی ہے جس کے بعد ہر کسی کے من میں کئی سوال آگئے ہیں اور لوگ ٹوئٹر پر ہی ان سے طرح طرح کے سوال کرنے لگے ہیں۔ ایک ایجنسی کے مطابق وشنو نے اپنے افیر کی خبروں کو کنفارم کیا ہے۔ وشنو نے مانا ہے کہ وہ جوالہ کو ڈیٹ کررہے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں اور آگے کی سوچ بھی رہے ہیں اور اس پر زیادہ کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔