نئی دہلی۔(ایجنسیز) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے جواہر لعل نہرو کی وراثت کومسخ، مجروح اور بدنام کرنے کی کوششوں پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف تنقید نہیں بلکہ تاریخ کو دوبارہ لکھنے اور ہندوستانکی بنیادوں کو کمزور کرنے کا منظم منصوبہ ہے۔ جواہر بھون میں نہرو سینٹر انڈیا کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران جماعت کا مقصد صرف نہرو کو تاریخ سے مٹانا نہیں بلکہ ہندوستان کی وہ سماجی، سیاسی اور معاشی عمارت گرانا ہے جس کی تعمیر میں نہرو نے بنیادی کردار ادا کیا۔