جوبلی ہلز کے پب میں دو گروپس متصادم ‘ ایک دوسرے پر حملہ

   

رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو کے چھوٹے بھائی بھی شامل ۔ مقامی افراد میں تشویش کی لہر

حیدرآباد : /6 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں آئے دن جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ ایک طرف قتل و غارت گری عام ہوتی جارہی ہے جبکہ اب غنڈہ گردی کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں ۔ تازہ واقعہ میں شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز میں واقع ایک پب میں اتوار کی صبح 2 گروپس میں تصادم کے نتیجہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ اس واقعہ میں رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو کے چھوٹے بھائی بھی ملوث ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جوبلی ہلز کارا کارا پب جو دس پلہ ہوٹل کی آٹھویں منزل پر واقع ہے ۔معمولی بحث و تکرار کے بعد صبح کی اولین ساعتوں میں تقریباً 150 نوجوانوں میں جو دو گروپس کی شکل میں موجود تھے تصادم ہوگیا اور ایک دوسرے پر کرسیوں ، شراب کی بوتلوں اور ٹیبل سے حملہ کیا ۔ تصادم اس قدر شدت کا تھا کہ ہوٹل میں موجود خواتین اور بچے بھی خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور بھاگنے لگے ۔ اس خوفناک منظر کو بعض افراد نے موبائل فون میں قید کیا ۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور شہر کے لا اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ۔ جوبلی ہلز پولیس کو اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر سندیپ ریڈی پہنچ گئے اور بعض افراد کو حراست میں لیا ۔ سی سی ٹی وی اور موبائل فون ریکارڈنگ کے ذریعہ 20 افراد کی نشاندہی کی گئی جس میں رکن پارلیمنٹ انیل کمار یادو کے بھائی اروند کمار یادو عرف ٹلو بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے ہوٹل منیجر اور دیگر عملہ کا بیان قلمبند کرکے ازخود کارروائی میںدونوں گروپس کے خلاف علحدہ مقدمات درج کئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مقررہ وقت کے بعد بھی پب چلانے کے خلاف پولیس نے ہوٹل انتظامیہ کیخلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔ بy/