حیدرآباد: حیدرآباد رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کل سی اے اے کی احتجاج میں منعقد کئے گئے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم اگر ہم کو گولی مارنا چاہتے ہو تو مارو گولی ہم کو، تم جس مقام پر مجھے گولی مارنا چاہتے ہوبولومیں اس مقام پر آتا ہوں۔ اسد اویسی نے پر زور انداز میں کہا کہ ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے۔ اس پر بی جے پی لیڈر سنگیت سوئم نے کہا کہ جوتے کھاکر بھی کاغذ دکھائیں گے۔
ملک میں رہنا ہے تو ملک کے قانون کے مطابق رہنا ہوگا۔۔حکومت کو کاغذات آپ سے طلب کریں گے وہ دینے ہی پڑیں گے۔ دوسری جانب بی جے پی راجیہ سبھا رکن ہرناتھ سنگھ یادو نے اسد الدین اویسی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا موازانہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد اویسی میں محمد علی جنا ح کا ڈی این اے شامل ہیں۔ سی اے اے کی مخالفت میں اسد اویسی نہیں بول رہے ہیں بلکہ محمدعلی جناح بول رہے ہیں۔ انہوں نے اسد اویسی پر ملک سے بغاوت کا مقدمہ قائم کرتے ہوئے کارروائی کی جانی چاہئے۔