گال : آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریزکا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کا پہلا میچ گال میں کھیلا جا رہا ہے۔ 29 جنوری کو شروع ہونے والے میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی بلے باز جوش انگلس نے شاندار سنچری اسکورکی۔ انہوں نے صرف 90 گیندوں میں سنچری اسکورکی جس میں 10 چوکے اور1 چھکا شامل رہا۔ یہ انگلس کا ڈیبیو(پہلا) ٹسٹ ہے اور اس طوفانی سنچری کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے ہی میچ میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہ ایسا کرنے والے21 ویں آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انگلس ڈیبیو ٹسٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے وکٹ کیپر بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود وہ ایک ریکارڈ سے محروم رہے۔ جوش انگلس نے سری لنکا کے خلاف 94 گیندوں پر102 رنزکی اننگز کھیلی۔ تاہم انہوں نے اپنی سنچری صرف90 گیندوں میں مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری بنانے والے وکٹ کیپر بیٹر توبن گئے لیکن ہندوستانی ٹیم میں گبر کے نام سے مشہور سابق اوپنر شکھر دھون کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ دھون نے اپنے ڈیبیو ٹسٹ میں صرف85 گیندوں میں سنچری بنائی تھی اور ایسا کرنے والے سب سے تیز بیٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف انجام دیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انگلس اب اس معاملے میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہے۔ انگلس کے بعد ڈوین اسمتھ ہیں جنہوں نے93 گیندوں میں سنچری بنائی جبکہ پرتھوی شا نے اپنے ڈیبیو ٹسٹ میں 99 گیندوں میں سنچری بنائی۔ انگلش کافی عرصے سے ٹسٹ میں موقع کا انتظار کررہے تھے۔ وہ بارڈر ۔گواسکر ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ انہوں نے فیلڈنگ کی لیکن انہیں میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اب جیسے ہی انہیں سری لنکا میں موقع ملا، انہوں نے سنچری بنا ڈالی۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے والدین کے سامنے انجام دیا۔ اپنے بیٹے کو اتنا بڑا کارنامہ سرانجام دیتے دیکھ کر دونوں کھڑے ہوگئے اور تالیاں بجانے لگے۔