جوکووچ نے تیسری مرتبہ میڈرڈ اوپن جیت لیا

   

میڈرڈ۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کیرئر کا تیسرا میڈرڈ اوپن جیت لیا انہوں نے فائنل میں یونانی حریف اسِٹسپاس کو شکست دی۔ میڈرڈ اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کا یونان کے اسٹیفانوس اسٹسپاس سے مقابلہ ہوا اورجوکووچ نے برتری دکھائی پہلا سٹ 6-3 سے جیت کر سبقت حاصل کرلی۔ کامیابی کے اسی سلسلہ کو جاری رکھا اوردوسرا سٹ 6-4 سے جیت کر غیر معروف کھلاڑی کو راست سٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔نواک جوکووچ نے کیرئر کا تیسرا میڈرڈ اوپن اپنے نام کیا، ساتھ ہی 33 واں ماسٹرز 1000 جیت کر سوپر اسٹار رافیل نڈال کے ہم پلہ ہو گئے۔فائنل کے مسابقتی ہونے کا امید کی جارہی تھی کیونکہ اسٹسپاس نے سیمی فائنل میں کلے کنگ رافل نڈال کو مسابقت مقابلے میں تین سٹوں میںشکست دیکر اپنے کرئیر کا سب سے بڑی کلے کورٹ کامیابی حاصل کی تھی۔