’’جو شخص اس حالت میں فوت ہوجائے… ‘‘

   

عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرَّةَ الْجُهْنِيِّ رضي اللہ عنه قَالَ : جَاءَ رَسُوْلَ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم رَجُلٌ مِنْ قُضَاعَةَ فَقَالَ لَهٗ : يَا رَسُوْلَ ﷲِ، أَ رَأَيْتَ إِنْ شهِدْتُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَ أَنَّکَ رَسُوْلُ ﷲِ وَ صَلَّيْتُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ وَصُمْتُ الشَّهْرَ وَقُمْتُ رَمَضَانَ وَآتَيْتُ الزَّکَاةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلي اللہ عليه وآله وسلم : مَنْ مَاتَ عَلٰی هٰذَا کَانَ مِنَ الصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاءِ.

رَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ وَالْبَيْهَقِيُّ.
’’حضرت عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ قبیلہ قضاعہ کے ایک شخص نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا : یا رسول اﷲ! آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں اگرمیں گواہی دوں کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اﷲ تعالیٰ کے (سچے) رسول ہیں، پانچوں نمازیں پڑھوں، ماہ رمضان کے روزے بھی رکھوں اور اس ماہ میں قیام بھی کروں اور زکوٰۃ بھی ادا کروں؟ تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اس حالت میں فوت ہوجائے وہ (روز قیامت) صدیقوں اور شہیدوں میں سے ہو گا۔‘‘