حیدرآباد ۔ 25 مئی (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جگت گری پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر شنکر نے ایک گاڑی اور ڈی جے سسٹم جس کو ضبط کیا گیا کو چھوڑنے کیلئے 15 ہزار روپئے رشوت طلب کی۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر اے سی بی نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر شنکر اور ایک خانگی شخص جو رشوت کی رقم حاصل کی دونوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اگر کوئی بھی عہدیدار رشوت طلب کرتا ہے تو ٹول فری نمبر 1064 یا پھر واٹس ایپ نمبر 9440446106 پر اطلاع کریں۔ ش