جھارکھنڈ میں 7نابالغوں نے لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی

,

   

رانچی۔پولیس کی جانکاری کے مطابق جھارکھنڈ کے رانچی ضلع میں سات لڑکوں نے ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی ہے۔ ایک افیسر نے کہاکہ چار ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور ماباقی ملزمین کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔

انچارج افیسر رانا سنگھ نے کہاکہ یہ واقعہ 26 اگست کو پیش کیا جب ملزمین میں سے ایک جس متاثرہ لڑکی کو جاننے والا تھا‘ اپنے موٹرسیکل پر بیٹھاکر باہر لایا اور مندار پولیس اسٹیشن کے حدود کی سنسان جگہ پر لے کر گیا جہاں پر پہلے سے اس کے چھ دوست انتظار کررہے تھے۔

افیسر نے کہاکہ جب دوسرے لڑکوں کو لڑکی نے دیکھا موٹر سیکل پر سے چھلانگ لگا کربھاگنے کی کوشش کی مگر لڑکوں نے اس پر قابو پالیا۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ لڑکی کی جان پہچان والے نے اس کو گھر واپس چھوڑ دیا‘ جس کے بعد لڑکی نے اپنے گھر والوں کوواقعہ کے متعلق جانکاری دی جنھوں نے پھر پولیس میں اگلے روز ایک شکایت درج کرائی تھی۔

اس افیسر نے کہاکہ تمام ملزمین کا تعلق منادار علاقے سے ہے اور ان میں چار کو گرفتار کرلیاگیاہے اور بچوں کی جیل میں ائی پی سی اور پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد روانہ کردیاگیاہے۔