جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کے نتائج برآمد ہوگئے ہیں‘ ابتدائی رحجان سے لے کر نتائج برآمد ہونے تک کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم)کا ووٹ شیئر ایک فیصد بھی نہیں رہا‘ جبکہ نوٹا کا ووٹ شیئر1.50فیصد رہا ہے۔
انڈیاٹی وی نیوز ڈاٹ کام پر چھپے خبر کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائیڈ کے مطابق 12.15بجے تک کی گنتی کے مطابق اے ائی ایم ائی ایم کو صرف 35814ووٹ ملے ہیں جبکہ نوٹا55919ووٹ پڑ چکے ہیں
یہی حال عام آدمی پارٹی کا بھی ہے۔آپ کو بھی نوٹا سے کم ووٹ پڑے ہیں۔ بتادیں کہ جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن 2019میں اپنی پارٹی کا کھاتا کھولنے کے لئے اویسی نے گھوم کر مہم چلائی تھی۔
لیکن اب تک ملے رحجان کے مطابق اویسی کا امیدوار ضمانت بھی نہیں بچا پائیں گے۔غور طلب کی اسی سال 30نومبرسے جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن شروع ہوگیاتھا۔
ماؤسٹوں سے متاثرہ ریاست ہونے کی وجہہ سے یہاں پانچ مراحل میں الیکشن ہوا ہے۔
آخری مرحلے کے تحت 20ڈسمبر کو ووٹ ڈالا گیا۔ پانچ مرحلے میں 30نومبر سے 20ڈسمبرکے درمیان ہوئے الیکشن کے بعد سبھی سیٹیوں کے لئے ای وی ایم میں بند ووٹوں کی گنتی پیر کے روز ہوئی ہے