جھارکھنڈ: ہزاری باغ میڈیکل کالج میں جعلی ڈاکٹر گرفتار

   

ہزاری باغ: ریاست جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کے شیخ بھیکھری میڈیکل کالج اسپتال میں ایک فرضی ڈاکٹر کا پتہ چلا ہے۔ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ کی شکایت ملنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔فرضی ڈاکٹر رام بابو پرساد پچھلے ڈیڑھ سال سے کام کر رہے تھے اور مریضوں کا علاج بھی کر رہے تھے۔