جھانوی کپور اپنے ’بوائی فرینڈ‘ کے ساتھ دیکھائی دیں۔ ویڈیو

,

   

اپنے انسٹاگرام پر ستاروں کے فوٹوگرافر ویرال بھیانی نے افواہوں کا شکار جوڑے کا ایک ویڈیو شیئر کیاہے۔
ممبئی۔اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور ایک پاپا رازی کی پسندیدہ ہیں کیونکہ وہ ہر عوامی تقریب میں ان ہی کے گھیرے میں دیکھائی دیتی ہیں۔ درحقیقت جھانوی بھی میڈیاسے ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دیتی ہیں۔

ایک روز قبل بھی رات دیر گئے پارٹی سے جیسے ہی جھانوی کپور باہر نکلیں‘ پیاپس کے نظر سے وہ بچ نہیں سکیں۔ تاہم جھانوی سے میڈیا کی طرف کوئی ردعمل نہیں دیامسکراتی ہوئی اپنی کار کی طرف بڑھیں اور اس میں سوار ہوگئیں۔

اس میں حیران کرنے والی بات یہ تھی اور میڈیاکی توجہہ جس طرف مبذول ہوئی وہ اس کا افواہوں پر مشتمل بوائی فرینڈ اروہان اوترمانی ان کے عقب میں تھے۔

اپنے انسٹاگرام پر ستاروں کے فوٹوگرافر ویرال بھیانی نے افواہوں کا شکار جوڑے کا ایک ویڈیو شیئر کیاہے۔ویڈیو میں جھانوی کپور جو تھوڑی غمگین دیکھائی دے رہی تھیں‘ میڈیا والوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیدھا کار کی جانب بڑھ گئیں۔اس کے علاوہ ویڈیو میں اروہان نمایاں طور پر ناراض دیکھائی دے رہا ہے‘ وہ میڈیاکو جھانوی کے موقع سے جاتے وقت ریکارڈنگ نہیں کرنے کا استفسار کررہے ہیں۔


ویڈیو کا یہاں پرمشاہدہ کریں

اس ویڈیو نے مداحوں کو جھانوی کپورکی ناراضگی کے وجوہات جاننے پر مجبور کردیاہے۔اس سے قبل بھی جھانوی اوٹی میں اپنے افواہوں پر مشتمل بوائی فرینڈ کے ساتھ دیکھائی دی تھیں اور مذکورہ جوڑا بھی اپنے اپنے سوشیل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں۔

جھانوی کواورحان سے سالگرہ کے موقع مبارکباد موصول ہوئی تھی جب وہ تروملا میں لڑکیوں کی گینگ کے ساتھ اپنا برتھ ڈے منارہی تھیں۔