جھوٹے وعدوں سے اچھا بی جے پی معافی نامہ جاری کرتی: احمد پٹیل ، بی جے پی کی انتخابی منشور پر تنقید 

,

   

نئی دہلی: بی جے پی کی جانب سے عام انتخابات 2019ء کیلئے جاری کئے گئے انتخابی منشور پر اپوزیشن کانگریس نے زور حملہ کیا ہے او را س کو جھانسا پتر قراردیا ہے او ربی جے پی کے ۱۲۵؍ ادھورے وعدے گنائے ہیں ۔ یہاں اے آئی سی سی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد پٹیل نے بی جے پی کے 125جھوٹے وعدوں کی ایک لمبی فہرست جاری کی ۔ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد بی جے پی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انتخابی منشور کے بجائے معافی مانگنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی او رکانگریس میں فرق یہ ہے کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں آمریت نظر آتی ہے جبکہ کانگریس کے منشور میں عوام نظر آتے ہیں ۔

کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے کہا کہ نریندر مودی او رامیت شاہ کو ملک اور ملک کی عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا انتخابی منشور صرف و صرف جھوٹ کا غبارہ ہے ۔ مسٹر پٹیل نے کہا کہ بی جے پی کو حساب دینا چاہئے تھا کہ انہوں نے پانچ سالو ں میں کیا کیا وعدے کئے تھے اور ان پر کتنا عمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کبھی چائے والا بن جاتے ہیں تو کبھی چوکیدار بن جاتے ہیں ، کبھی فقیر بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ روزگار کا وعدہ کیاگیا تھا تو کیا وہ وعدہ پورا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانو ں سے جھوٹے وعدے کئے گئے تھے ۔ احمد پٹیل نے کہا کہ ملک کی ایک سو پچیس کرو ڑ عوام مودی حکومت سے ایک سو پچیس جھوٹے وعدوں کا حساب مانگ رہی ہیں ۔