Friday , January 24 2020

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ڈوری ڈیتھ کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں زائد جہیز کیلئے مبینہ ہراسانی کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس چندرائن گٹہ کے مطابق 23 سالہ سمیر احمد عولگی جو چندرائن گٹہ علاقہ کے ساکن عمر بن زیاد عولگی کی بیوی تھیں۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ سمیراحمد عولگی کو جہیز ہراسانی کا سامنا تھا۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT