جیئش رنجن آئی اے ایس آفیسر کی جنوری میں رضاکارانہ سبکدوشی

   

حیدرآباد۔23۔نومبر(سیاست نیوز) جئیش رنجن آئی اے ایس جنوری 2027 میں رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرنے کے بعد کسی خانگی کمپنی میں ملازمت اختیار نہیں کریں گے بلکہ وہ اپنی خانگی کنسلٹنسی کا قیام عمل میں لانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ مسٹر جئیش رنجن نے ریاستی حکومت میں خدمات کی انجام دہی کے بعد وظیفہ حسن پر سبکدوشی سے قبل خدمات سے رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور کہاجارہاتھا کہ وہ کسی خانگی انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنی میں ملازمت حاصل کرچکے ہیں لیکن اب جو اطلاعات موصول ہورہی ہیں ان کے مطابق جئیش رنجن اپنی سبکدوشی کے ساتھ ہی انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے ذاتی کنسلٹنسی قائم کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جئیش رنجن نے سرکردہ بین الاقوامی کمپنیوں سے اپنے تعلقات کی بناء پر سرمایہ کاری کے لئے مشورے فراہم کرنے والی کمپنی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے اور وہ جلد ہی اس سلسلہ میں باضابطہ اعلان کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ میں ہونے والے گلوبل سمٹ سے جئیش رنجن خود کو دور رکھے ہوئے ہیں ابتداء میں کہا جارہا تھاکہ وہ گلوبل سمٹ سے قبل ہی رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرنے والے ہیں لیکن بعد ازاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہ جنوری کے اوائل میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اسی لئے خود کو ’گلوبل سمٹ‘ کی سرگرمیوں سے دور رکھے ہوئے ہیں۔3/m/b