جیل میں عباس انصاری کی زندگی کو خطرہ لاحق ۔ بھائی کا اندیشہ

   

لکھنو : اترپردیش کے رکن اسمبلی عباس انصاری کے چھوٹے بھائی عمر انصاری نے ریاستی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرکے اندیشہ ظاہر کیا کہ کاس گنج جیل میں ان کے بھائی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ عباس انصاری مئو کے رکن اسمبلی اور گینگسٹر سے سیاستدان بننے والے مختار انصاری کے فرزند ہیں۔ وہ فی الحال منی لانڈرنگ کیس میں کاس گنج جیل میں ہیں۔ اپنے مکتوب میں معر انصاری نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی کی زندگی کو کنٹو سنگھ سے خطرہ لاحق ہے جو اسی جیل میں قید ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے خواہش کی کہ ان کے بھائی کو کاس گنج جیل سے کسی اور جیل کو منتقل کردیا جائے ۔