٭ چینائی : خواتین کو جینس پہننے پر ڈرائیونگ لائسنس ٹسٹ سے روک دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ شلوار قمیص پہن کر آئیں۔ تاہم ریجنل ٹرانسپورٹ آفس نے ان الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے خواتین کیلئے کوئی ڈریس کوڈ نہیں رکھا ہے۔ اس تعلق سے بعض خواتین کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہم نے صرف یہ مشورہ دیا تھاکہ وہ قاعدہ سے لباس زیب تن کریں۔ یہ کوئی قانون نہیں ہے۔