جی او 317 برخواست کرنے کا مطالبہ

   

میدک ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹیٹ ٹیچرس یونین STU ضلع میدک کے صدر راج گوپال گوڑ نے ریاستی حکومت نے کہا کہ جی او 317 کے تحت متاثرہ اساتذہ کو فوری ان کے مقامی اضلاع کو تبادلہ کردیا جائے۔ انہوں نے جی او 317 کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔ راج گوپال گوڑ میدک کے مقامات اوسل پلی، ماچاورم، راج پلی کے اسکولس پر ایس ٹی یو کی ممبرشپ رجسٹریشن پروگرام کے آغاز کے موقع پر بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 317 جی او کے شکار اساتذہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ان تمام اساتذہ کو ان کے آبائی اضلاع کو روانہ کردیں۔ اس طرح راج گوپال نے اساتذہ کو واجب الادا ڈی اے ایس کو فوری منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور پی آر سی بھی منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ گوڑ نے ریاست میں مخلوعہ پرائمری ہیڈماسٹرس کی جائیدادوں پر ترقی دیتے ہوئے ایس جی ٹی اور بی ایڈ اساتذہ سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ٹیچرس قائدین کشٹیا اشوک، وینوگوپال، یلم، اروناکمار، درگار املو، ملیش، دلیپ کمار کے علاوہ دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔