جی ایچ ایم سی کی جانب سے 3 ہزار عوامی بیت الخلا کی تعمیر

   

حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 3000 عوامی بیت الخلا کی تعمیر شروع کی گئی ہے اور کارپوریشن کا منصوبہ ہے کہ 15 اگسٹ سے قبل ان کی تعمیر کو مکمل کرلیا جائے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی راما راو نے بلدیہ کے حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ جی ایچ ایم سی حدود کے ہر زون میں 500 عوامی بیت الخلا ء تعمیر کروائیں۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس ہدایت کے مطابق ایل بی نگر ‘ کوکٹ پلی ‘ چارمینار ‘ سیری لنگم پلی اور خیریت آباد زونس میں ان عوامی بیت الخلا کی تعمیر کیلئے مناسب جگہوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت میں ان کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے وقفہ وقفہ سے کاموں کا جائزہ لیتے رہیں۔