جی ایچ ایم سی کے سالانہ 69183.63 کروڑ کا بجٹ منظور

   

حیدرآباد۔/8 فبروری، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے اپنے سالانہ بجٹ کو منظور ی دی ہے جو 6,9183.63 کروڑروپئے کا ہے۔ کارپوریشن نے 1,593.69 کروڑ بھی مختص کئے ہیں تاکہ اپنے حدود میں ڈبل بیڈ رومس مکانات اور سڑکیں تعمیر کرسکے۔ میئر بی رام موہن نے کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر بی رام موہن نے کہا کہ کونسل نے عمارتوں کے ملبہ پر جرمانہ عائد کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ ریونت ریڈی ، رنجیت ریڈی ، ایم ایل سی پربھاکر راؤ ، ایم ایل اے کے وینکٹیش ، ڈی سدھیر ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ ۔