حیدرآباد: اتوار کی شب نئی دہلی میں واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کیمپس گھس بجرنگ دل اور اے بی وی پی کارکنوں نے طلبہ پر حملہ کردیا جس سے کئی طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔ اس حملہ کی ہر گوشہ سے مذمت کی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے انوار العلوم کالج کے منتظم نواب محبوب عالم خان نے اس کی شدید مذمت کی۔
— syed Mohammed (@SyedMohammed71) January 6, 2020
انہوں نے کہا کہ اس حملہ کے بعداور اترپردیش میں مدرسہ پر پولیس کی کارروائی سے ملک کے سارے تعلیمی ادارے دہشت کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے تمام تعلیمی ادارے بالخصوص مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں اس لئے حکومت اس تعلق سے کاررائی کریں۔ انہوں نے جے این یو طلبہ پر حملہ کرنے والوں پر سخت کارروائی کریں۔