٭ جے این یو فائس چانسلر ایم جگدیش کمار جنہوں نے چہارشنبہ کو وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں سے اتوار کے جے این یو کیمپس تشدد کے بارے میں ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے کیمپس کو عارضی طور پر بند کرنے کی کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ طلبہ کے لیے کیمپس میں ماحول ساز گار بنانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔