حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 31 اکٹوبر کو منو گوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دوباک کے ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے کہاکہ نڈا کے علاوہ دو بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹرس بھی جلسہ میں شرکت کریں گے۔ رگھونندن راؤ نے الزام لگایاکہ برسر اقتدار ٹی آر ایس غیر اخلاقی سیاسی حربے استعمال کررہی ہے۔