نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی حافظ سعید کی پاکستان میں گرفتاری کے ایک دن بعد ہندوستان نے آج کہا کہ اسی طرح کے ’’ڈرامے‘‘ پاکستان کی جانب سے 2001ء سے اب تک 8 مرتبہ کئے جاچکے ہیں اور اس کارروائی کی حقیقت اس سے ظاہر ہوجائے گی کہ کیا ان پر دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے مقدمہ چلایا جائے گا۔ وزارت خارجہ ہندوستان کے ترجمان رویش کمار نے آج حافظ سعید کی گرفتاری پر ہندوستان کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔