حالت نشہ میں ہنگامہ کرنے والی خاتون کو عدالت سے سزا

   


حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حالت نشہ میں ہنگامہ کرنے والی ایک خاتون کو عدالت نے 8 دن کی سزا سنائی ہے ۔ خاتون کی زیادتیوں اور نشہ کی حالت میں ہنگامہ کرنے کے خلاف اس خاتون (25 ) مہوشی کی ساتھی نے اس کے خلاف شکایت کی تھی ۔ کارخانہ پولیس نے اس خاتون کو حراست میں لے لیا ۔ خاتون ہوشی پر نشہ کی حالت میں پولیس سے بدسلوکی اور شکایت گذار ساتھی خاتون کے مکان میں توڑپھوڑ کے الزامات بھی پائے جاتے ہیں ۔ جب شکایت پر پہونچی پولیس نے خاتون کی زیادتیوں کو دیکھا تو وہ خود حیرت کا شکار ہوگئی ۔ بعد ازاں کارخانہ پولیس نے مہوشی جو پنجہ گٹہ علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے کو عدالت میں پیش کیا جہاں فاضل مجسٹریٹ نے مہوشی کو 8 دن کی سزا سنائی ہے ۔۔ ع