مذکورہ کالج نے اپنے سنڈیکٹ کے فیصلے کے مطابق حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے
دکشانا کنڈا(کرناٹک)۔کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کے کلاس رومس میں صرف یونیفارم کی ہی اجازت پر مشتمل ایک بیان کے پیش نظر ہفتہ کے روز دکشانا کنڈا ضلع کی ایک کالج سے حجاب کا استعمال کرنے والے اسٹوڈنٹس کو گھر واپس بھیج دیاگیاہے۔
منگلورو کے یونیورسٹی کالج میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔مذکورہ کالج نے اپنے سنڈیکٹ کے فیصلے کے مطابق حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ حالانکہ طالبات کی اکثریب بغیر حجاب کے ہفتہ کے روز کلاسیس میں شریک ہوئے تھے۔
حجاب پہن کر 12طالبات ائے تھے۔ انہوں نے حجاب کے ساتھ کلاسیس میں شریک ہونے کی منظوری پر زوردیا۔ تاہم کالج پرنسپل نے انہیں کلاسیس میں شامل ہونے سے روک دیا اور لیبریری جانے کی بھی اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ گھر واپس لوٹ گئے۔
ضلع میں جب سے حجاب کا مسئلہ رونما ہوا ہے‘ مذکورہ جالج ڈیولپمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ریسٹ روم میں اسٹوڈنٹس کو جاکر حجاب نکالنے کی اجازت دیں اور پھر وہ کلاسیس میں شامل ہوسکتی ہیں۔