حجاب کیس کی سپریم کورٹ میں ہولی کے بعد سماعت

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ کرناٹک کے پری یونیورسٹی کالجوں میں حجاب پہن کر سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت مانگنے والی لڑکیوں کے ایک گروپ کی درخواست پر ہولی کی تعطیلات کے بعد سماعت کرے گی۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے ۔ بی۔ پارڈی والا اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے جمعہ کو فوری سماعت کی عرضی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ ہولی کی تعطیلات کے بعد درخواست کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے کر درخواست گزار طالبات کی عبوری درخواست پر غور کرے گی۔درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے ماہر وکیل نے خصوصی ذکر کے دوران معاملہ اٹھایا اور جلد سماعت کی درخواست کی۔ وکیل نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے کی سماعت جنوری اور فروری میں کرنے کی درخواست کی تھی۔بنچ کی صدارت کر رہے جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ وہ ہولی کے بعد اس معاملے کی سماعت کر سکتے ہیں۔ اس پر درخواست گزار نے استدعا کی کہ امتحان آئندہ 09 مارچ سے شروع ہونا ہے ۔