نئی دہلی: مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور، حکومت ہند کے حج ڈویژن سے 20 مارچ 2023 کو ایک حکم جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق اس سال صرف مرکزی پولیس فورس کے ملازمین کو حج 2023 کے دوران بطور حج افسر اور حج اسسٹنٹس کوسعودی عرب میں خدمات کے لیے منتخب کیا جائے گا۔اب یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے اس حکم نامہ کے خلاف سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے وکیل اور ثالث (اربیتراٹور) اسلم احمد نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ دوسری ریاستوں اور محکموں میں کام کرنے والے مسلم ملازمین کو اس بار حج سروس سے روکا گیا ہے۔