حزب اللہ پر برطانیہ کی پابندی غیر ذمہ دارانہ : ایران

   

تہران۔/2 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے کہا کہ لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سیاسی شعبہ کو ممنوعہ قرار دینے برطانیہ کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ و غلط ہے۔ برطانیہ نے پیر کے دن کہا تھا کہ وہ شیعہ تحریک کی رکنیت سازی شروع کرنے والے یا اس جرم کی تائید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ اس فیصلہ سے برہمی پیدا ہوئی ہے۔ ایران کا ماننا ہے کہ حزب اللہ کو اپنے ملک کے سیاسی استحکام میں تعاون کرنے کا جائز و قانونی حق حاصل ہے۔