حیدرآباد ۔ یکم جون (سیاست نیوز) ضلع سوریہ پیٹ کے حضور نگر میں ایک اے ٹیم سنٹر میں نامعلوم سارقوں نے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم لے کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فارچونر گاڑی میں نامعلوم سارق اتوار کی صبح ایک اے ٹی ایم سنٹر پہونچے اور سی سی ٹی وی کیمروں کو بلیک اسپرے کے بعد گیس کٹر سے مشین کو کاٹ کر رقم نکالی اور اے ٹی ایم مشین میں آگ لگ گئی۔ بینک عہدیداروں نے بتایا کہ سارقوں نے اے ٹی ایم مشین سے 20 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ لاری ڈرائیور نے دیکھا کہ اے ٹی ایم مشین کے ساتھ چند نامعلوم افراد چھیڑ چھاڑ کررہے تھے جس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس مقام پر پہنچ گئی۔ سارقین گاڑی میں فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ (ش)