حماس کے خاتمے تک کوئی جنگ بندی نہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو

,

   

اس سے قبل چہارشنبہ کے روز ایک جنگ بندی پر بات چیت کے لئے حماس سیاسی بیورو اسماعیل ہانیہ مصر پہنچے۔
ایک او رجنگ بندی پر بات چیت کی خبروں کے بیچ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہاکہ حماس کے خاتمے تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوسکتی ہے۔ایک ویڈیوپیغام میں یاہو نے کہاکہ ”آخر تک ہم جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حماس کے خاتمے تک یہ جاری رہے گی“۔نتن یاہو نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ ”جو سمجھتے ہیں کہ ہم روک جائیں گے وہ حقیقت سے منقطع ہیں۔ ہمارے اہداف حاصل کرنے تک ہم رکیں گے نہیں‘حماس کی تباہی‘ ہمارے یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ سے خطرات کا خاتمے۔

ہم حماس پر آگ برسارہے ہیں‘ آج سمیت ہر جگہ یہ کام کیاجارہا ہے۔قریب اور دور تک انہیں سہولتیں فراہم کرنے والوں کو ہم نشانہ بنارہے ہیں۔

حماس کے ہر دہشت گردکے پا س سے آخر تک دو ہی راستے ہیں یامرجائیں یاہتھیار ڈال دیں“۔

اس سے قبل چہارشنبہ کے روز ایک جنگ بندی اور اسرائیلی مقبوضہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لئے حماس سیاسی بیورو اسماعیل ہانیہ مصر پہنچے۔

امریکہ کے اہم ویٹو کے پیش نظر اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کے لئے جنگ بندی پر مشتمل قراراد کا مسودہ بات چیت کے آخری منٹ میں ملتوی کردیاگیا‘اور بعد میں اس کو آگے بڑھایاگیا۔اکتوبر7سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک19667فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں‘ حماس کے حملے میں 1140کے قریب اسرائیلیوں کی موت ہوئی ہے۔