میدک ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور جاری ترقیاتی کاموں کی تشہیر سے متعلق حکومت کی جانب سے ہدایت پر ایک تشہیری گاڑی کا افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ ویان ضلع بھر میں 7 ڈسمبر تک چلائی جائیگی ۔ تشہیری ویان کو میدک اولڈ بس اسٹیشن پر جھنڈی دکھاکر ضلع کلکٹر راہول راج نے تشہیری سفر کا آغاز کیا ۔ اس پروگرام میں ڈپو منیجر میدک سریکھا اور کمشنر بلدیہ سرینواس ریڈی بھی موجود تھے ۔