حکومت کے مقررہ نشانوں کو پورا کیا جائے ،ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو چیف سکریٹری شانتی کماری کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : چونکہ اسمبلی انتخابات قریب ہیں ایسے میں چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ شانتی کماری نے ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو حکومت کے تمام فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی پروگرامس پر عمل درآمد کے لیے مقرر کئے گئے نشانوں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کلکٹرس کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ کو ہریتا ہارم ، سمپداونالو ، ایک کروڑ پودوں کی شجرکاری ، اقلیتوں کو ایک لاکھ روپئے مالی امداد کی فراہمی ، گروہا لکشمی ، دلت بندھو ، ہمدردی کے تقررات اور نوٹری زمینات کے ریگولرائزیشن میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور ان اسکیمات اور ترقیاتی پروگرامس پر موثر عمل آوری کے لیے ہدایات دیں ۔۔