حیات نگر میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31سالہ سوامی سنگاریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سوامی کا اس کی بیوی کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا اور معاملہ بڑھ چکا تھا جو ایل بی نگر کے فیملی کورٹ تک پہونچ گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان طلاق کا مسئلہ چل رہا تھا ۔ ان کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی اور بیوی سے رشتہ ٹوٹنے کے غم سے دلبرداشتہ اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT