حیدرآباد:سوئمنگ پول میں گرنے سے نوجوان لڑکے کی موت 

حیدرآباد: ایک پندرہ سالہ نوجوان لڑکا سوئیمنگ پول میں ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے اس معاملہ میں سوئیمنگ پول انتظامیہ کے خلا ف ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔

سرکل انسپکٹر خواجہ پاشا نے سوئمنگ پول کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں صحافیوں سے با ت کرتے ہوئے انسپکٹر خواجہ پاشا نے بتایا کہ سوئمنگ انتظامیہ قانون کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ نوجوان سوئمنگ پول کے کنارہ کھیل رہا تھا اچانک اس کا پیر پھسل گیا او روہ سوئمنگ پول میں جا گرا ۔ انسپکٹر پاشا نے بتایا کہ اس حادثہ کے وقت ٹرینر موجود نہیں تھا ۔

TOPPOPULARRECENT