مسجد کمیٹی کی جانب سے فیصلہ لیاگیاہے
حیدرآباد۔کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر عام لوگوں کو اس سال مکہ مسجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مذکورہ مسجد جو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بھی کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر بند رکھی گئی ہے
عید کی نماز کے لئے مکہ مسجد میں لوگوں کی آنے کی اجازت نہ دینے کے پس پردہ وجوہات
اس طرح کا فیصلہ جمعہ اور خصوصی نمازوں کی ادائی کے لئے مسجد میں عام طور پر بڑی تعداد میں جو لوگ آتے ہیں ان کو پیش نظر رکھ کر لیاگیاہے۔
مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد نے کہاکہ مسجد میں صرف پانچ لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہے
مکہ مسجد کی گنجائش
اس مسجد میں 10000لوگوں کی بیک وقت نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
کرونا وائرس کی وباء پھیلنے سے قبل 3000-5000لوگ جمعہ اور خصوصی نمازوں کے وقت اس مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔
مسجد کی گنجائش سے زیادہ تعداد بھی مسجد میں نمازادا کرتی رہی ہے۔
عیدالاضحی کے پیش نظر شہر بھر سے لوگ مکہ مسجد نماز کی ادائیگی کے مقصد سے آتے رہے ہیں
عید گاہ میں نماز عید
تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ چیرمن محمد سلیم نے جانکاری دی ہے کہ ریاست کے عید گاہوں میں نماز عید الاضحی کی منظوری کے متعلق مذکورہ بورڈ نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔
بورڈ کے ممبرس اور مذہبی اسکالرس کے ساتھ بورڈ کے اجلاس کے بعد اتوار کے روز برسرعام فیصلہ کیاجائے گا۔
درایں اثناء ریاست بھر کی مسجد میں احتیاطی تدابیر کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں کسی قسم کی کسر باقی نہیں رکھی جارہی ہے