حیدرآباد: فلک نما پولیس اسٹیشن حدود میں تین لوگو ں کو گرفتا ر کیا گیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ آئی پی ایل میچ پر سٹہ کھیلنے میں مبینہ طورپر ملوث ہیں ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے بتایاکہ ہم معتبر ذرائع سے خبر ملی تھی کہ سید اکرم نامی ایک شخص کے علاوہ دیگر دو لوگ فلک نما کے مصطفی نگر میں ثانیہ ہوٹل میں آئی پی ایل میچ پر سٹہ بازی کررہے ہیں ۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس جال ل بچھاکر سید اکرم ، سلطان خان او رمحمود اختر کو گرفتار کرلیا ۔
فلک نما پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر ایل رمیش نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے قبضہ سے ہم نے تین موبائل فون اور ایک لاکھ پانچ سو روپے ضبط کرلئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم فرار جس کا نام پرویز ہے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔