حیدرآباد: اسکولس بسوں میں گنجائش سے زیادہ طلبہ کو بیٹھانے پر کارروائی، 500کیسس درج

,

   

حیدرآباد: اسکولس کے آغاز کے ساتھ ہی پولیس نے کئی اسکولس بسوں میں جانچ کی کارروائی شروع کردی ہے تاکہ کوئی جانی نقصان پیش نہ آئے۔ اس سلسلہ میں پولیس کارروائی کرتے ہوئے 521 بس مالکین اور ڈرائیورس پر کیسس درج کئے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بس میں گنجائش سے زائد بچوں کو بیٹھاتے ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس 246آٹوز کے خلاف بھی کیسس درج کئے ہیں ا ن پر بھی الزام ہے کہ وہ گنجائش سے زیادہ طلبہ کو سوار کرلیتے ہیں۔

یہ بات حیدرآباد ایڈیشنل کمشنر ٹرافک پولیس انیل کمار نے بتائی۔ کئی بسوں او رآٹوز مالکین کے پاس عدم دستاویزات کی وجہ سے بھی کیسس درج کئے گئے ہیں۔ پولیس نے یہ کارروائی محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ شراکت سے انجام دی ہیں۔ کمشنر ٹرافک نے مزید بتایا کہ ہم سرپرست طلبہ اور اسکول انتظامیہ کی اس ضمن میں رہنمائی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنارہے ہیں کہ کوئی ڈرائیور نشہ کی حالت میں گاڑی نہ چلائے۔