حیدرآباد : انٹر میڈیٹ طالبہ پر سرپھرے عاشق کا حملہ 

,

   

حیدرآباد : انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم ایک نوجوان لڑکی پر ایک لڑکے نے جان لیوا حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں لڑکی بری طرح زخمی ہوگئی ۔ یہ واقعہ آج صبح برکت پورہ علاقہ میں پیش آیا ۔ حملہ آور کی شناخت ۱۹؍ سالہ بھرت سے ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھرت جو متاثرہ لڑکی کا پڑوسی ہے اس نے کچھ دنوں سے اس لڑکی کا پیچھا کررہا تھا ۔ اور آج مبینہ طور پر چاقو سے جان لیوا حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں لڑکی زخمی ہوگئی ۔

اس کے پیٹ ، ہاتھ او رہاتھوں کی انگلیاں زخمی ہوگئے اور اسے علاج کیلئے خانگی دواخانہ میں شریک کیاگیا ہے۔ کاچی گوڑہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ متاثرہ کے خاندان والوں نے بتایا کہ بھرت پچھلے کچھ دنوں سے لڑکی کا پیچھا کررہا تھا ۔ لڑکے کو ’’ بھروسہ‘‘ سنٹر میں کونسلنگ بھی کی گئی لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا ۔ دو دن پہلے ہی اس نے فون پر لڑکی کی ماں کو بھی ماردینے کی پر دھمکی دی تھی ۔