حیدرآباد: تلگو ٹی وی اداکارہ للیتاپچھلے کچھ دنوں سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہیں۔ اس کے والدین نے سنجیوا ریڈی نگر (ایس آر نگر) پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ اس کا موبائل بھی کافی دنو ں سے بند بتارہا ہے۔ اداکارہ للیتا ایس آر نگرمیں ایک ہاسٹل میں رہا کرتی تھیں۔ ایس آر نگر پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ للیتا پچھلے ایک سال یہاں ایک ہاسٹل میں مقیم تھیں۔ وہ ایک تلگو سیریل اداکارہ تھیں۔ اس کے والدین اننت پور میں رہتے ہیں۔
ان کے والدین 17جون سے اسے کال کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس کا فون سوئچ آف بتارہا ہے۔ وہ پریشان ہوکر حیدرآباد آئے او رللیتا کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔