حیدرآباد : خانگی اسکول بس نے دیڑھ سالہ لڑکے کو ٹکر دیدی ۔ ڈرائیور فرار 

حیدرآباد: ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خانگی اسکول بس نے دیڑھ سالہ لڑکے کو روند ڈالا۔ اس حادثہ میں لڑکا بری طرح زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق دیڑھ سال کی عمر کا ایک لڑکا اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا ۔ لوٹس لیپ اسکول نامی ایک خانگی اسکول بس نے اس کھیل رہے بچہ کو ٹکر دیدی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔ بچہ کے گھر والے اسے اسپتال لے گئے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ۔

بعد ازاں متاثرہ کے رشتہ داروں نے کما گوڑہ میں واقع مذکورہ اسکول پہنچ کر اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا او ر اسکول کی گیٹ کو باہر سے قفل ڈال دیا گیا جبکہ طلبہ و اساتذہ اندر موجود تھے ۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی او رمعاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT