حیدرآباد27فروری ( یواین آئی ) حیدرآباد میں نئے راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انتظامیہ نے عوام کی درخواستوں اور حال میں کی گئی مردم شماری کے دوران موصول درخواستوں کا جائزہ لیا ہے ۔ ایک عہدیدار کے مطابق شہر میں 29 ہزار اہل افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ می سیوا مراکز سے اب تک 1.2 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ حکام کا اندازہ ہے کہ ضلع میں 70 تا 80 ہزار افراد نئے راشن کارڈ کے اہل ہو سکتے ہیں۔ حکومت نے ہدایت دی کہ یکم مارچ سے ان اضلاع میں راشن کارڈ جاری کئے جائیں جہاں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ نہیں ہے۔