حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : امبانیوں اور دیپیکا پڈوکون کی خواہش کی خدمت کرچکے ایک سرکردہ ہندوستانی کیٹررس حیدرآباد میں مزید دعوتوں کی میزبانی کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ سنجئے وزیرانی ، چیرمین فوڈ لنک گوبل ریستوران فوڈ لنک F&B ہولڈنگس انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ ، ایک پرتعیش کیٹرنگ سرویسیس کمپنی حیدرآباد میں قائم کرنے جارہی اور اس کو جنوبی ہند میں دیگر مراکز تک وسعت دینے کا منصوبہ ہے ۔ سنجئے وزیرانی کا کہنا ہے کہ ہم حیدرآباد میں آغاز کے سفر میں ہیں ۔ 15 ہزار مربع فیٹ سہولت کے قیام کے ساتھ بین الاقوامی معیارات کے فوڈ ( کھانوں ) کی ضمانت کے ساتھ اس کے پاس 6 ہزار مربع فیٹ کا گودام اور 9 ہزار مربع فیٹ کا کچن موجود ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سو کروڑ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے ۔۔