حیدرآباد میں گرونانک جینتی جوش و خروش سے منائی گئی۔ وزیر نظم و نسق کی بھی شرکت، گردوارہ کیلئے اراضی فراہم کرنے کی تیقن

,

   

حیدرآباد: سکھ مذہب کے بانی گرونانک کی 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہر میں زبردست جوش و خروش سے گرونانک جینتی منائی گئی۔ شہر کے کئی گردوارے جن میں اشوک بازار، افضل گنج، سکندرآباد شامل ہیں یہاں کے گردواروں کو سجادیا گیا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں سکھ برادری نے حاضری دی۔ نمائش میدان نامپلی میں وشال دیوان کی خصوصی عبادت کے موقع پر تقریبا 20,000سکھوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نظم و نسق کے تارک راماراؤ نے بھی شرکت کی۔ کے ٹی آر نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت وعدہ کرتی ہے کہ سکھ برادری کو گردوارہ کے لئے اراضی فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی تیقن دیا کہ وہ بہت جلد شہر میں گردوارہ کیلئے اراضی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا بہت جلد سنگ بنیاد تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ بھی شرکت کریں گے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ہند میں تلنگانہ ہی وہ واحد ریاست ہے جہاں سکھوں کو سب سے زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر سابق میں گرونانک جینتی تہوار میں شرکت بھی کی تھی اور انہوں نے اس تہوار کے موقع پر عاریاست میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا تھا۔“ اس موقع پر وزیر انیمل ہسبنڈری تالاسانی سرینواس یادو اور جی ایچ ایم سی میئر بی رام موہن بھی موجود تھے۔