حیدرآباد میں گزشتہ سال 67 ایکر اراضی کے4 اہم معاملات درج

   

حیدرآباد ۔17۔جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد میں حالیہ عرصہ میں رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں میں اضافہ کے دوران گزشتہ سال 2024 میں اراضیات سے متعلق چار اہم معاملات طئے پائے ہیں ۔ ملک کے اہم شہروں میں اراضی معاملات سے متعلق سروے کے مطابق ملک بھر میں 133 اہم اراضی معاملات کے تحت 2515 کروڑ کی معاملت ہوئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں سے متعلق جائزہ لینے والے ادارہ نے 2023 میں ملک میں 2707 کروڑ کے 97 اراضی معاملات کی نشاندہی کی ہے۔ ملک بھر میں اراضی معاملات میں گزشتہ سال اضافہ درج کیا گیا اورحیدرآباد میں 67 ایکر اراضی کی معاملت ہوئی۔ 2024 میں مائیکرو سافٹ نے 267 کروڑ میں 48 ایکر اراضی خریدی ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے حیدرآباد میں اسٹیٹ آف آرٹ ڈیٹا سنٹر کے قیام کی تجویز ہے۔ اراضی معاملات میں حیدرآباد کو دہلی این آر سی ممبئی اور بنگلور کے بعد اہم مرکز کا موقف حاصل ہوا ہے۔ دہلی این آر سی میں گزشتہ سال 417.11 ایکر کے 38 معاملات طئے کئے گئے ۔ ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن میں 607.03 ایکر کے 30 معاملات طئے کئے گئے ۔ بنگلور میں 26 معاملات کے تحت 307.53 ایکر کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ حیدرآباد چوتھے مقام پر رہا جس میں 67.1 ایکر کے چار بڑے معاملات درج کئے گئے۔ پونے میں 63.22 ایکر کی خریدی کے 8 معاہدات ہوئے۔ چینائی میں 7 معاملات کے تحت 69.07 ایکر اراضی حاصل کی گئی۔ کولکتہ میں اراضی معاملات کا ایک ہی معاہدہ ہوا جس کے تحت 53 ایکر اراضی خریدی گئی ہے۔ اراضی معاملات کی تعداد کے اعتبار سے حیدر آباد ملک میں چوتھے نمبر پر ہے لیکن حالیہ برسوں میں حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔1