حیدرآباد : پب جی گیم زیادہ کھیلنے پر والدہ کے ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ دسویں جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کرلی ۔ 

,

   

حیدرآباد : والدین کی جانب سے پب جی گیم سے کھیلنے پر ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر دسویں جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کرلی حالانکہ دسویں جماعت امتحانات ابھی ختم نہیں ہوئے ۔ یہ واقعہ ملکاجگیری میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھرت راج کے بیٹے ۱۶؍ سالہ سمبا سیوا ملکاج گیری کے وشنو پوری کالونی کے ساکن ہیں ۔ سمبا سیوا کے ایس ایس سی کے امتحانات ابھی زیر دوران ہے ۔ پیر کے روز سمبا سیوا امتحان کی تیاری چھوڑ کر اپنے موبائل فون پر پب جی گیم میں مصروف تھا ۔

اس کی ماں اومادیوی نے اسے دیکھ کر ڈانٹ ڈپٹ کرنا شروع کردیا ۔ اپنی ماں کے ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرادشتہ سمبا سیوا کمرہ میں پھانسی سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔ بعد ازاں اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔