حیدرآباد کا آج چینائی میں سوپر کنگس سے مقابلہ

   

عمران ملک اور دھونی میں دلچسپ ٹکراؤ متوقع

چینائی ۔ چار بار کی چمپئن چینائی سوپرکنگز امید کرے گی کہ ان کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس اپنی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد آخرکار میدان میں اتریں گے جب وہ جمعہ کو چینائی میں اپنے آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کھیلیں گے۔ اسٹوکس جو پیرکی چوٹ میں مبتلا تھے اور تین آئی پی ایل میچوں سے محروم تھے، نے فٹنس دوبارہ حاصل کرنے کے بعد نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور وہ انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کی واپسی چینائی سوپرکنگز کے لیے ایک بڑی راحت ہو گی کیونکہ وہ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف قریبی جیت کے بعد اپنے قلعے میں واپس آئے ہیں۔ تاہم ان کے حریف حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کے خلاف شکست کے بعد میدان میں اتریں گے۔ چینائی سوپرکنگزکے اوپنر ڈیون کونوے اور رتوراج گائیکواڈ کی جانب سے دیے گئے آغاز کی بدولت اچھا اسکور بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ شیوم دوبے نے کچھ متاثر کن اننگزکھیلی ہیں۔ اجنکیا رہانے ایک نئی دریافت ثابتہوئے ہیں ، بہت آزادی کے ساتھ بیٹنگ کر رہے ہیں اور مخالف بولروں پر حملہ کررہے ہیں، لیکن ہجوم خاص طور پر چینائی میں ایک ونٹیج دھونی کو دیکھنے کی توقع کرے گا۔ کچھ زبردست ہٹ دیکھنے کے خواہاں ہوں گے۔ چینائی سوپرکنگزکے بیٹنگ یونٹ رن تلاش کر رہا ہے تو دوسری جانب بولنگ شعبہ متضاد رہے ہیں اور بہتر مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔سری لنکا کے فاسٹ بولرمتھیشا پاتھیرانا نے آر سی بی کے خلاف میچ میں قابل ستائش کام کیا لیکن دوسروں کے بارے میں بھی ایسا نہیں کہا جا سکتا، حالانکہ تشار دیش پانڈے ہر میچ کے ساتھ بہتر ہوگئے ہیں۔ چینائی سوپرکنگز اس حقیقت سے ہوشیار رہے گا کہ وہ راجستھان رائلز کے ہاتھوں پچھلے گھریلو میچ میں شکست کھا گئے تھے اور مقابلہ تین رنز سے ہارے تھے کیونکہ مڈل آرڈر رفتارکو برقرار نہیں رکھ پایا تھا ، دھونی اور رویندر جڈیجہ کو آخر میں بہت ذمہ داری چھوڑ دی گئی تھی ۔چینائی سوپرکنگز حریف حیدرآبادی بیٹرس کو اسپن کے ساتھ محدود کرنے کی کوشش کریں گے جیسا کہ ان کے پاس تھیکشنا، جڈیجہ اور معین علی ہیں۔چینائی سوپرکنگز نے حیدرآباد کے خلاف اپنے آخری پانچ میچوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کی ہے اور گھریلو ٹیم کو امید ہے کہ وہ اس سلسلہ کو آگے بڑھائیں گے۔ دوسری طرف حیدرآباد ان کی بیٹنگ یونٹ کے بہتر ہونے کی توقع کرے گا اور اس موقع پر اہم ذمہ داری کپتان ایڈن مارکرم پر ہوگی۔ اگر حیدرآباد چیپاک میں چینائی سوپرکنگزکو پریشان کرنے کی امید کرتا ہے تو بیٹرس کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ پاور پلے میں وکٹوں کے نقصان نے سن رائزرزکو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہیڈ کوچ برائن لارا نے ممبئی سے شکست کے بعد کہا کہ مڈل آرڈر میں کسی کو گہری بیٹنگ کرنے اورمیچ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔متاثر کن ہیری بروک حیدرآباد لائن اپ میں توجہ کا مرکز ہوں گے اور اگر وہ چل پڑتا ہے توچینائی سوپرکنگز کے بولروں کے لئے سخت حریف ثابت ہوسکتا ہے۔مقامی کھلاڑی واشنگٹن سندر، جو حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں ، اپنے ہوم گراؤنڈ پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی امید کریں گے ۔